نئی دہلی17جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آپ حکومت نے آج چھ اگست سے دہلی اسمبلی کا پانچ دن کا مانسون اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلی اروند کجریوال کی صدارت میں کابینہ کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس چھ سے 10 اگست تک چلے گا۔پانچ دن کے سیشن میں بی جے پی کے رکن اسمبلی قومی دارالحکومت میں آبی جماؤ کے معاملے پر آپ حکومت پر حملہ کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی حکومت کے درمیان حقوق کے موضوع پر حال میں آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو لے کر دونوں جماعتوں کے رکن اسمبلی ایک دوسرے کو گھیر سکتے ہیں۔